طالبان کی وعدہ خلافی کے باعث ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا، پاکستانی وزیر خارجہ

نیویارک (ڈیلی اردو) پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  طالبان نے عالمی برادری سے کئے وعدے پورے نہیں کئے۔

فرانسیسی چینل کو انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہ دینے پر دکھ ہوا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کا بھارت بدل چکا ہے وہ اب سیکولر بھارت نہیں رہا۔ بھارت اب ہندوبالا دستی کا شکار ملک بنتا جارہا ہے اور اس کی قیمت مسلمان اور مسیحی اقلیت ادا کررہی ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ سیلاب کے بعد پاکستان کو صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔ پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں