افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکا، 7 افراد ہلاک، 41 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزیر اکبر خان مسجد کے باہر بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 41 زخمی بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد دھماکا ہوا۔

وزیر اکبر خان مسجد گرین زون سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئیں۔

سوشل میڈیا میں آنے والی تصاویر میں دھماکے کے بعد مسجد کے باہر گاڑیوں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

کابل میں اطالوی ہسپتال نے بتایا کہ دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال لایا گیا جن میں سے 4 افراد چل بسے۔ مجموعی طور پر 14 افراد کو ہسپتال لایا گیا۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکے میں سات افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے ہیں۔

مسجد وزیر خان غیر ملکی سفارتی مشن کے علاقے گرین زون میں واقع ہے، ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں