ایران کا کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ، 9 افراد ہلاک، 24 زخمی

تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی کردستان میں ایرانی کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 9 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

ایرانی حکام کے مطابق کارروائی میں ایران کے لڑاکا اور ڈرون طیاروں نے حصہ لیا، زخمیوں کو عراقی کردستان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے متعدد کی حالات تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عراق نے حملے کو سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بغداد میں ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

https://twitter.com/HeshmatAlavi/status/1575129702854893568?t=Rrx9S_CbLwL_-NTPDXpHFg&s=19

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں