شائقین کا پی ایس ایل میں فوجی کیپ پہننا قابل قدر لیکن کھیل سیاست سے بالاتر ہے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ یقیناً پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور شرٹس پہن کر آنا چاہتے ہیں لیکن کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ پیارے پاکستانیوں، آپ یقیناً پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں فوجی ٹوپیاں اورشرٹس پہن کر آنا چاہتے ہیں، پاکستان فوج آپ کے پیار، محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے پیغام دیا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، شائقین روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی کیپس پہننے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں فوجی شرٹس اور ٹوپیاں پہن کر آنے کے خواہشمند تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں