گلگت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان میں پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والے ویمن اسپورٹس گالا کے خلاف مذہبی جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کے روز گلگت شہر میں درجنوں افراد نے لالک جان اسٹیڈیم کے باہر احتجاجاً دھرنا دیا اور خواتین فیسٹیول کو علاقائی ثقافت کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔
A protest is going on in Gilgit against women sports galla likely to take place sooner.
The call for shutter down was given by religious parties, terming against islam and local traditions #womenSportsGalla pic.twitter.com/XECVK8UHO4— ShabbirMir Shina (@ShabbirMir) October 4, 2022
شہر کے بعض علاقوں میں تاجروں نے دکانیں بند کر کے احجاج کیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ یہ پروگرام علاقائی ثقافت اور اسلامی اقدار کے مطابق ہوگا اور اس حوالے سے علماء کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔
گلگت میں سپورٹس گالا میں مختلف اضلاع سے طالبات مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گی۔