17

بھارتی شربت سے 66 بچوں کی اموات، ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کا آغاز کردیا

نئی دلی (ڈیلی اردو) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کے روز ہندوستان میں میڈن فارماسیوٹیکلز کی طرف سے بنائے گئے کھانسی اور نزلہ زکام کے چار شربتوں کے استعمال پر ایک الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا تعلق 66 بچوں کی موت سے ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، گیمبیا میں 66 بچوں کی موت کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آلودہ دوائیں مغربی افریقی ملک سے باہر کے ملکوں میں بھی تقسیم کی گئی ہیں، جس کے عالمی سطح پر اثرات ہو سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے کہا کہ زیر بحث چار سردی اور کھانسی کے شربت ممکنہ طور پر گردے کی شدید چوٹوں اور بچوں میں 66 اموات سے منسلک ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں