اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو ہلاک کردیا، جنازے جلوس کی شکل میں تدفین کیلئے لے جائے گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز نے مزید تین فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔

مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ سے دو فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔

گزشتہ روز رملہ میں ایک فلسطینی کو زخمی کیا گیا تھا جسے فوج نے ہسپتال تک نہ لے جانے دیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

آج تینوں نوجوانوں کے جنازے جلوس کی شکل میں تدفین کیلئے لے جائے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں