باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی مسجد کے خطیب اور شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1579018128662867971?t=Jzzu82nKqymfAHB26TjLYg&s=19
تفصیلات کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جامع مسجد ابوبکر کے خطیب مولانا عبدالعزیز ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلے تھے۔
گھر واپسی میں تاخیر ہوئی تو اہلِ خانہ نے خطیبِ مسجد کی تلاش شروع کی جس کے دوران مسجد کے قریب سے مولانا عبدالعزیز کی لاش مل گئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز فجر کی اذان دینے کے لیے مسجد کی طرف جا رہے تھے تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے مولانا عبدالعزیز شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران مولانا عبدالعزیز زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔