موغادیشو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) صومالی نیشل آرمی کے فوجی دستوں ملک کے وسطی ضلع ببلابورڈے میں ایک کارروائی کی دوران الشباب کے 200 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق عسکریت پسند ضلع بلابورٹے اور بلابورڈے کو جوڑ ے والی سڑک کو بند کر دیا اور حملہ آور صوبہ بلابورڈے آرہے تھے لیکن فورسز نے بروقت خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
#Somali forces encircle Al-Shabaab fighters in small town, killing 200. https://t.co/aRwVp2RpfZ
— KEYDMEDIA (ENG) (@Keydmedia) October 10, 2022
صومالی خبر رساں ایج سی نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کا مقصد بیلڈویے اور بلابورڈے قصبوں کے مابین سڑک کو بلاک کر لیا تھا لیکن انہوں صورتحال کا غلط اندازہ لگایا اور جھڑپ شروع ہوگئی۔ حکومت فورسز ملیشیا کی حمایت یافتہ صومالی فورسز نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران وسطی صومالیہ میں کی جانیوالی کارروائیوں میں 40 سے زائد دیہات کو آزاد کرا لیا ہے اور الشباب کے 500 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔