10

امریکا نے افغان طالبان پر نئی پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے افغانستان کی طالبان حکومت کے حکام پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیوں کا جواز یہ پیش کیا گیا ہے کہ یہ حکام افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا کہ طالبان کے موجودہ اور سابق وہ حکام جو خواتین کو دبانے میں ملوث ہیں انہیں ویزے جاری ہیں کیے جائیں گے۔

امریکہ کی جانب سے پابندیوں کا اکثر مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کے زیراثر ممالک بھی یہی پابندیاں عائد کرتے ہیں۔

بلنکن نے پابندیوں کا اعلان اقوام متحدہ کے لڑکیوں سے متعلق بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک برس سے افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں کو اسکول جانے سے منظم انداز میں روکا جا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم طالبان اور دیگر پر مسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا اجترام کریں جن میں خواتین اور بچیوں کی بنیادی آزادی بھی شامل ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں