بھارت: ہندو انتہا پسندوں نے قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیئے

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی مساجد پر حملوں کی منظم مہم جاری ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند مرد اور خواتین گیٹ توڑ کر زبردستی  قطب شاہی مسجد میں داخل ہوئے اور بت رکھ دئیے۔ واقعہ کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔

بھارت میں بابری مسجد کے بعد مسجد میں بت رکھنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ہندو انتہاپسندوں نے بت رکھنے کے دوران اپنے مذہبی نعرے بھی لگائے اور مسجد کی انتظامیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے ہندو انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

خیال رہے کہ قطب شاہی مسجد 17ویں صدی میں بنائی گئی تھی اور حیدر آباد میں مسلمانوں کے عظیم ماضی کی نشانی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں