نائیجیریا میں چرچ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک، متعدد افراد زخمی

ابوجا (ڈیلی اردو/اے پی پی) نائیجیریا کے وسطی علاقے میں ایک چرچ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو خواتین ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

چینی خبررساں ادارے نے نائیجیریا کی وسطی ریاست کوگی کے دارالحکومت لوکوجا کے پولیس ترجمان ولیم اووے آیا کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب لوگ عبادت میں مصروف تھے، مسلح افراد کے ایک گروپ نے عبادت گزاروں پر فائرنگ کردی جس سے دو خواتین ہلاک اور کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پہنچنے سے قبل دو خواتین ہلاک ہوچکی تھیں جن کی لاشیں مردہ خانے میں جمع کرادی گئیں جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں