برطانوی جاسوس طیارے کے نزدیک روسی جنگی طیارے کا میزائل گر گیا

ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز) روسی لڑاکا طیارے نے غیر مسلح برطانوی جاسوسی طیارے کے نزدیک جا کر میزائل گرا دیا تھا۔ برطانوی جاسوس طیارہ بحر اسود پر بین الاقوامی فضائی حدود میں محو پرواز تھا۔

برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے بات بتائی ۔ وزیر دفاع کے مطابق یہ واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا تھا تاہم برطانوی طیارہ محفوظ رہا۔

وزیر دفاع نے برطانوی پارلیمنٹ کو بتایا کہ روس نے میزائل چھوڑنے کے اس واقعہ کو بعد ازاں تکنیکی خرابی کے سبب قرار دیا تھا۔

انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا اب برطانوی جاسوس طیاروں کے ساتھ جنگی طیارے بھی حفاظت کے لیے ہمراہ ہوتے ہیں۔

وزیر دفاع نے بتایا اس واقعے کے بعد برطانوی جاسوس طیارے نے اپنی معمول کی گشت معطل کر دی اور روسی وزیر دفاع کو اس واقعے پر برطانوی پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں