ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار عرب خان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سی ٹی ڈی اہلکار عرب خان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں سی ٹی ڈی اہلکار عرب خان کو موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

واقعے کی اطلاع پر سی ٹی ڈی حکام اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق شہید سی ٹی ڈی اہلکار عرب خان پر دہشت گردوں نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔

سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا ہے۔

شہید اہلکار عرب خان کی نمازجنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر) سید فیروز شاہ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی احسان اللّٰہ خان، ایس پی سی ٹی ڈی شبیر شاہ، ڈی ایس پی سٹی و ہیڈ کوارٹر و دیگر پولیس افسران و پولیس اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید فیروز شاہ نے شہید کی میت پر پھول چڑھائے۔

سی ٹی ڈی کے اہلکار پر حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرلی

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں