دمشق (ڈیلی اردو) گزشتہ درمیانی شب ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے دمشق کے اطراف میں اسد نواز قوتوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا ڈالا ہے۔
شامی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ اس حملے میں دمشق شہر کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ہمارے فضائی دفاع نے میزائلوں کا سامنا کیا اور ان میں سے کچھ کو مار گرایا، شام میں صرف مادی نقصان ہوا ہے، البتہ وزارت دفاع نے واضح نہیں کیا کہ ہدف کے مقامات کیا تھے۔
دریں اثنا، شامی انسانی حقوق تنظیم نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ تنظیم نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مقامات شامی فوج کے یا لبنانی حزب اللہ کے وفادار جنگجوں سے وابستہ تھے۔
اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے جنوبی عرب دیہی علاقوں میں دمشق ہوائی اڈے کے علاقے میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا اور 4 میزائل برسائے گئے۔