لبنان (ڈیلی اردو) حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے اسرائیل کے خلاف مسلح کارروائیاں روکنے کرنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے ٹی وی پر نشر ہونے والی اپنی تقریر میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود سے متعلق معاہدہ لبنان کی بہت بڑی فتح ہے۔
حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ کئی ماہ سے جاری غیر معمولی، خصوصی کارروائیاں ختم کی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لبنان کی حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے کسی اقدام سے گریز کیا ہے جس سے اسرائیل کے ساتھ اس بلاواسطہ معاہدے کے ذریعے تعلقات معمول پر آنے کا امکان ہو۔