دمشق (ڈیلی اردو) شام میں سرکاری فوج کے ایک فضائی حملے سے 2 بچوں سمیت 9 پناہ گزین ہلاک ہوگئے۔
شام میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق اقدامات کی نگرانی کرنے والی تنظیم کے مطابق صدر بشار الاسد کی حامی فوج نے ملک میں باغیوں کے آخری گڑھ پر فضائی حملہ کیا۔
Scenes show our teams’ response to the terrorist attack carried out by the regime forces and Russia with missiles loaded with cluster bombs, targeting IDP camps in #Kafr_Jalis village west #Idlib today, resulting in the deaths of six civilians and the injuries of 75 others. pic.twitter.com/iTdWoAvIYo
— The White Helmets (@SyriaCivilDef) November 6, 2022
نگراں ادارے کے مطابق سرکاری فوج نے درجنوں راکٹ داغے جو مختلف علاقوں پر آ لگے۔
راکٹ حملوں سے 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک جب کہ 75 زخمی ہوگئے۔
نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث اپنے گھر بار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور تھے۔