نیوزی لینڈ: سانحہ کرائسٹ چرچ کے مجرم نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

آکلینڈ (ڈیلی اردو) کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔

نیوزی لینڈ کے عدالتی حکام کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے تاہم ابھی اسے سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

2020 میں نیوزی لینڈ کی عدالت نے برینٹن ٹیرنٹ کو پیرول کا حق دیے بغیرعمر قید کی سزا سنائی تھی۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملزم کی اپیل سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نام ایسا ہے جسے دہرایا نہیں جانا چاہیے، ہمیں اسے کچھ نہیں دینا چاہیے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سفید فام انتہاپنسد نے مارچ 2019 میں وسطی کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سیمی آٹومیٹک گن سے لوگوں کو چن چن کر گولیاں ماری تھیں جس میں 51 افراد کی جانیں چلی گئی تھیں، شہداء میں متعدد پاکستانی بھی شامل تھے۔

مجرم برینٹن ٹیرنٹ نے اس واردات کی سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی تھی جس کی ویڈیو نے پوری دنیا کو دہشت زدہ کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں