15

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں سپرہائی وے قاسم گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکٹر کو ہلاک کر دیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون ہلاک ہوگئے۔

عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ سفید کار میں سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول کو 5 گولیاں لگیں، واقعے کی جگہ سے شواہد جمع کررہے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے کی جگہ سے 5 خول ملے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں