سوات: بدھا کے تاریخی مجسمے پر پتھراؤ کرنے والا ملزم گرفتار

سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سیاحتی شہر سوات کے علاقے جہان آباد میں چھٹی صدی عیسوی میں پہاڑ پر کندہ کئے گئے بدھا کے تاریخی مجسمے پر سنگ باری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ابوبکر ساکن جمال آباد سنگوٹہ نے گذشتہ روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹک ٹاک کے لئے ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں وہ بدھا کے مجسمے کو پتھر ما ر رہا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سخت ترین تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس نے ہفتے کی شام ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں