17

شام میں 13ہزار داعشی دہشت گردوں نے خاندان کے ہمراہ ہتھیار پھینک دیے

دمشق(ڈیلی اردو) شام کے مشرقی حصے میں امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے دہشت گرد گروپ داعش کو مزید مختصر علاقے میں محدود کر دیا ہے۔

عراقی سرحد کے قریب باغوز کے بڑے گاؤں کے ایک کنارے میں بچے کھچے عسکریت پسندوں کو سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے مسلح کارکنوں کا سامنا ہے۔ ایس ڈی ایف کو امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

تنظیم کے ترجمان کے مطابق جمعرات 14 مارچ کو 13ہزار دہشت گردوں نے اپنے اہلِ خاندان کے ہمراہ ہتھیار پھینک دیے تھے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فضائی حملوں کا سلسلہ جمعہ پندرہ مارچ کو بھی جاری رہا البتہ زمین پر ایس ڈی ایف اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش میں ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں