کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کی وزارت دفاع نے 5 روسی فوجیوں کو مارنے کی ویڈیو جاری کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے 5 روسی فوجیوں کو سرحدی علاقے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے1 منٹ 2 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ ہم آپ کو اندھیرے میں بھی دیکھتے ہیں، جب تک آپ یوکرین نہیں چھوڑیں گے آپ کو امن کا پتا نہیں چلے گا۔
We see you, russians.
Even in the dark.
You will not know peace until you leave Ukraine. pic.twitter.com/LolTuBO4AN— Defense of Ukraine (@DefenceU) November 17, 2022
رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں کو یوکرین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک ایک کر کے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران کچھ فوجیوں نے بھاگنے کی کوشش بھی کی۔
واضح رہےکہ روس اور یوکرین کےدرمیان جاری جنگ کو تقریباً 10 ماہ ہو چکے ہیں۔