ملک میں انسانی حقوق کا سنگین بحران ہے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز بہت بڑا مسئلہ ہے، مائیں اور بچے اپنے پیاروں کوڈھونڈ نے کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں۔ ملک میں انسانی حقوق کا سنگین بحران ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مختلف مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے۔ مہنگائی کے سونامی میں عوام ڈوب رہے ہیں، انہوں نے وفاقی حکومت سے شکایت کی کہ وفاق سندھ کو اپنے مالی شیئر نہیں دے رہا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ سنگین ہے، جن اداروں کو حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے وہ ادارے انسانی حقوق کی پامالی میں مصروف ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد کے لئے نیشنل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اجلاس سے خورشید شاہ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں