کیف (ڈیلی اردو) یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کے فضائی حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
کیف کی فوجی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں شہر کی اہم تنصیبات اور دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
روسی حملوں کے بعد پورے شہر میں بجلی معطل ہوگئی اور پانی کی فراہمی رُک گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کچھ گھنٹوں پہلے یوکرین کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکے سنے گئے تھے جس کے بعد یوکرین بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔