یورپی پارلیمنٹ نے روس کو دہشتگردی اسپانسر کرنے والی ریاست قرار دے دیا

برسلز (ڈیلی اردو) یورپی پارلیمنٹ نے روس کو دہشتگردی اسپانسر کرنے والی ریاست قرار دے دیا۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے یورپی یونین پارلیمنٹ کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا کہ روس کو ہر سطح پر تنہا کرنا اور جوابدہ بنانا چاہیے۔

برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے یوکرین کے خلاف جنگ پر روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا۔

27 رکنی یورپی پارلیمنٹ کی منظورکردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ روسی فیڈریشن کی جانب سے یوکرین کی شہری آبادی کے خلاف جان بوجھ کر کیے جانے والے حملے اور مظالم، شہری انفرااسٹرکچر کی تباہی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی دیگر سنگین خلاف ورزیاں دہشت گردی کی کارروائیوں کے مترادف ہیں۔

یورپی قرار داد پر یوکرینی صدرکا کہنا ہے کہ روس کا محاسبہ ہونا چاہیے تاکہ روس، یوکرین اور دنیا میں دہشت گردی کی دیرینہ پالیسی ختم کرے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں