کابل (ڈیلی اردو/ شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پنجشیر میں مجموعی طور پر 13 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو مقامی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔
صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پنجشیر میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں صوبائی گورنر مولوی محمد محسن ہاشمی نے کہا کہ لڑائی ترک کر کے انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے ہر فرد کیلئے امارت اسلامیہ کے دروازے کھلے ہیں۔
یہ 13 عسکریت پسند طالبان انتظامیہ کے خلاف مزاحمت کرنیوالے گروہ سے وابستہ تھے۔