نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور 2019 کی اختتامی تقریب

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی, پی ایس ایل 2019 کے فائنل سے قبل تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نمازیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خطاب کے بعد ایونٹ میں سب سے پہلے معروف گلوکار ابرار الحق اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

بعد ازاں لیجنڈری نازیہ حسن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اور ان کے مختلف گانوں پر پرفارمنس پیش کی گئی۔ان کے بعد فواد خان نے پاکستان سپر لیگ کے رواں برس کے ٹائٹل سانگ پر پرفارمنس پیش کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔

سابق ہسپانوی فٹبالر کارلوس پیئول بھی اسٹیج پر تشریف لائے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں