نابلس: اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو انتہائی قریب سے گولیاں مار دی

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوان کو انتہائی قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

فلسطینی نوجوان کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں تین گولیاں مار دی گئی۔

افسوسناک واقعے کی ویٖڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

https://twitter.com/m7mdkurd/status/1598688246233546752?t=LaStFsDm_JDKWXQIO9ADzg&s=19

واقعے کے حوالے سے میونسپلٹی کے ایک رکن کا کہنا کہ فائرنگ ’’جھگڑے‘‘ کے بعد ہوئی۔

میونسلپٹی رکن نے بتایا کہ ایک اسرائیلی پولیس اہلکار نے فلسطینی نوجوان کو زمین پر دھکیل دیا اور نہایت قریب سے اسے گولی مار دی۔

ہلال احمر فلسطین نے بتایا کہ قابض فوج ہمارے عملے کو زخمی نوجوان کے قریب جانے سے روک دیا۔

وزارت صحت کے مطابق زخمی نوجوان بعد ازان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت عمار مفلح کے نام سے ہوئی جس کا تعلق نابلس کے گاؤں اوصرین سے ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فورسز سے مختلف جھڑپوں میں اب تک 9 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں