ابوجا (ڈیلی اردو) نائیجیریا کے شمال مغربی گاؤں میغام جی میں مسلح حملہ آوروں نے مسجد پر حملہ کرکے 19 نمازیوں کو اغوا کرلیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کے دن عصر کی نماز کے دوران مسلح ملزمان نے مسجد پر حملہ کیا۔
مقامی پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے امام مسجد اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا جبکہ 19 نمازیوں کو اغوا کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 مغویوں کو رہا کروا لیا گیا ہے جبکہ دیگر 13 کی رہائی کے لیے کوشش جاری ہے۔
وسطی اور شمال مغربی نائیجیریا میں جرائم پیشہ گروہ مویشی چوری، اغوا برائے تاوان اور سامان لوٹنے کے بعد گھروں کو آگ لگادیتے ہیں۔
عموماً مغویوں کو تاوان وصولی کے بعد رہا کر دیا جاتا ہے، جرائم پیشہ افراد روگو جنگل میں پناہ لیتے ہیں، یہ جنگل چار ریاستوں پر محیط ہے۔