13

مریم نواز کے امریکی ناظم الامور کو خط لکھنے کی تردید

لاہور (ڈیلی اردو) مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے امریکی ناظم الامور کو خط لکھنے کی تردید کردی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز نے امریکی ناظم الامور کو خط نہیں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا مریم نواز کے نام سے منسوب خط جعلی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایسا خط نوازشریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ نواز شریف کی صحت کے لیےفکرمند ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں