جنیوا (ڈیلی اردو) یمن میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں یمنی سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دفتر برائے ہجرت کی ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو سایون کے علاقے سے معارب جانے والے قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا کوئی عہدیدار حملے میں زخمی نہیں ہوا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایک یو این عہدیدار کا کہنا تھا کہ یمن کے مشرقی صوبے حضراموت کے شہر الابر کے قریب گھات لگائے ملزمان نے حملہ کیا۔
یمن کی اسپیشل ٹاسک بٹالین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صالح محمد نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت سعید قروان اور سلام مبارک البحری کے نام سے ہوئی ہے۔