غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں مغربی کنارے پر واقع شہر جنین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکی ہوگئیں.
From the funeral of the 16-year-old Palestinian girl, Jana Zakarneh, who was shot dead by the lsraeli occupation forces yesterday in Jenin while she was looking for her cat at the roof. pic.twitter.com/m0E56ezfEg
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) December 12, 2022
واقعہ سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی، چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔
ہلاک ہونے والی لڑکی جانا ماجدی زقرنہ جنین میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران اپنے گھر کی چھت پر موجود تھی جہاں وہ گولی کا نشانہ بن گئی۔
چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
ادھر نابلس شہر میں بھی کریک ڈاون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو سو سے زائد فلسطینی جان سے جاچکے ہیں۔