ترک صدر نے کرد ملیشیاؤں کیخلاف آپریشن کیلئے روس سے مدد طلب کرلی

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ نے شمالی شام میں کرد ملیشیائوں کے خلاف آپریشن کیلئے روس سے مدد مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی شمالی شام میں کرد ملیشیاؤں کے خلاف ایک اور زمینی آپریشن کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم نے روس سے شام کے شمالی علاقے میں کارروائی کے لیے مدد طلب کی ہے اور وہاں باہمی اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

صدر نے مزید بتایا کہ ہم نے باہمی فیصلے کرنے کے لیے روسی صدرولادی پیوٹن سے حمایت مانگی ہے اور ہو سکتا ہے کہ شمالی شام میں ترکیہ اور روس مل کر اقدامات کریں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں