کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت کیف میں روسی فورسز کی طرف سے 13 حملہ آور ڈرونز مار گرائے۔
According to the Kyiv City Military Administration, Ukraine’s military shot down another Shahed drone, bringing the total number to 11.
Russia attacked Ukraine with Iranian-made Shahed-136 and Shahed-131 drones that were spotted flying from the eastern coast of the Azov Sea. pic.twitter.com/IzEehiGJV2
— The New Voice of Ukraine (@NewVoiceUkraine) December 14, 2022
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیف کے میئر نے کہا کہ شہر کے مرکزی علاقے میں آج علی الصبح دھماکے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق خبر ایجنسی کے نمائندوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایمرجنسی سروس ملازمین کو برف سے ڈھکی ہوئی جائے وقوعہ سے دھاتی ٹکڑے جمع کرتے ہوئے دیکھا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ 13 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا جنہیں ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کے شہریوں کو ہدایت دی کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ متوقع انتباہی پیغامات کے لیے چوکنا رہیں۔