بیروت (ڈیلی اردو) لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے قافلے پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
جنوبی لبنان کے گاؤں العقبیح سے بیروت روانہ ہونے والی یو این امن دستوں کی دو گاڑیوں پر حملہ ہوا جس میں آئرلینڈ کے تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
#Lebanon: Irish soldier Seán Rooney was reportedly killed while traveling in a convoy to Beirut yesterday after gunmen opened fire on two Irish armored vehicles. Hezbollah has been rumored to have fired on the vehicles, but have denied involvement in the attack thus far. pic.twitter.com/M6d2VaaXSg
— POPULAR FRONT (@PopularFront_) December 15, 2022
امن دستوں کی فورس کے ترجمان اینڈریا ٹیننٹی نے کہا کہ ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
Last night a peacekeeper was killed and three others were injured in an incident in Al-Aqbieh, just outside UNIFIL’s area of operations in south Lebanon.
We offer our deepest condolences to the friends, family, and colleagues of the peacekeeper who died.
— UNIFIL (@UNIFIL_) December 15, 2022
ترجمان نے کہا کہ واقعہ ہماری آپریشنل حدود کے باہر ہوا، ہم ہائی ویز کو صرف بیروت اور ایئرپورٹ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما وافک صفا نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اہلکار کی موت پر تعزیت کی اور کہا کہ یہ غیر ارادی واقعہ گاؤں کے رہائشیوں اور آئرش یونٹ کے درمیان پیش آیا۔
It is with deep regret that Óglaigh na hÉireann can confirm the death of one of our peacekeepers in a serious incident in Lebanon last night.
Ar dheis Dé go raibh a anam dílis.
1/4 pic.twitter.com/YrnFOVBjkV
— Óglaigh na hÉireann (@defenceforces) December 15, 2022
وزیر دفاع نے بتایا کہ چار اہلکاروں کو راعی اسپتال لایا گیا، ایک کی موت کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہلکار کی سرجری ہوئی ہے جس کی حالت خراب ہے، دیگر دو زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی۔
واقعے میں ہلاک ہونے والے اور زخمی والے اہلکاروں کا تعلق آئرلینڈ کی 121 انفنٹری بٹالین سے تھا جس میں 333 اہلکار شامل ہیں، اس بٹالین کو پچھلے مہینے ہی جنوبی لبنان میں تعینات کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ امن دستوں کے تقریباً 13 ہزار اہلکار لبنان میں تعینات ہیں، 1978 سے اب تک 47 اہلکار فرائض کی انجام دہی میں ہلاک ہو چکے ہیں۔