ٹوکیو (ڈیلی اردو) جاپان نے چین کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے فوج پر 320 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق بعد جنگ عظیم دوئم کے بعد جاپان کی یہ سب سے بڑی جنگی تیاری ہے۔
جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد چین جاپانی جزائر پر حملہ کر سکتا ہے، تائیوان تنازع کی وجہ سے پورے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کے تحت فوج کو جدید جنگی سازوسامان سے لیس کیا جائے گا اور امریکا اور دیگر ہم خیالوں کے ساتھ جنگی تعاون بڑھائیں گے۔
اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے اِسے چھپانا غلط ہوگا۔
انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین جنگ طویل عرصے تک چلے گی ہم پاگل نہیں ہیں جانتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیار کیا ہیں۔