وانا (ڈیلی اردو) جنوبی وزیرستان کے 9 سالہ لڑکے نے 30 سیکنڈز میں 46 ہیلی کاپٹرز اسپنز لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز سامنے آیا ہے، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ رضوان محسود نے 30 سیکنڈز میں 46 ہیلی کاپٹر اسپنز لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی رضوان نے بھارت کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے رضوان محسود کا نام شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔
رضوان محسود کے ٹرینر عرفان محسود کا کہنا ہے کہ رضوان بڑا محنتی کھلاڑی ہے جس کے ریکارڈ نے سب کو حیران کر دیا ہے، ریکارڈ بننے کے بعد ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا نے رضوان سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضوان نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر ہم سب کو رضوان پر فخر ہے۔