غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے کے شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج عسکری گاڑیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ آج جمعرات کی صبح نابلس کے مشرقی حصے میں داخل ہو گئیں۔
فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے، آنسو گیس کے سبب 19 فلسطینی بیہوش ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق جمعرات کی صبح شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی گھروں پر دھاوا بولا، ہلاک ہونے والے فلسطینی کی شناخت 23 سالہ احمد کے نام سے ہوئی۔
Further scenes from the funeral of Ahmad Daraghmeh, the Palestinian footballer who was killed by the lsraeli occupation forces yesterday in Nablus city. pic.twitter.com/AJkDd1xdPL
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) December 22, 2022