قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر کی جامعۃ الازھر نے طالبان کے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو غیراسلامی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
افغان وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں یونیورسٹیوں کو طالبات کو داخلہ نہ دینے کا کہا گیا تھا۔
نگران وزیر برائے اعلی تعلیم افغانستان ندا محمد ندیم نے کہا ہے کہ پابندی جامعات میں طلبہ وطالبات کے آزادانہ میل جول کے باعث لگائی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے مذہبی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں ہے اور دنیا افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔