غزہ (ڈیلی اردو) مغربی کنارے میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک فلسطینی نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جبکہ دوسرا نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی۔
اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا 21 سال کا فلسطینی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
ٹائمز آف غزہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کے سر میں گولی ماری تھی۔
Habib Kmeil (25), the Palestinian young man killed by the lsraeli occupation forces with a bullet in the head east of Jenin. pic.twitter.com/03RmB91YGg
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) January 12, 2023
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی علاقے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کے سر میں گولی ماری تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 170 سے زائد فلسطینی مارے گئے تھے۔