توہین مذہب کیس: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد بری

اٹک (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد توہین مذہب کیس میں بری ہو گئے۔

اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے توہین مذہب کیس میں شیخ رشید اور شیخ راشد کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق پر مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ائیر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ساتھ مسجد نبویﷺ پر حاضری دینے گئے تو متعدد پاکستانی زائرین نے ان کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے جس کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گل اور شیخ راشد شفیق کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

شیخ راشد شفیق کو یکم مئی کو سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کیا گیا، بعد ازاں 9 مئی کو انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں