اسلام آباد (ڈیلی اردو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سید محسن نقوی کو پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تعینات کر دیا ہے۔
سید محسن نقوی صحافی ہونے کے علاوہ ایک نجی میڈیا چینل کے مالک بھی ہیں۔
پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بھیجے گیے چاروں ناموں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے تھے۔
جبکہ حمزہ شہباز نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے ناموں کی تجویز دی تھی۔