اسلام آباد (ڈیلی اردق) سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔ سپریم کورٹ نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیلئے اعلامیہ جاری کر دیا۔ کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی سیکیورٹی پاس لازمی قراردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کی ذمہ داری ایس پی سیکیورٹی سپریم کورٹ کے سپرد کردی گئی۔ سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ کمرہ عدالت میں فریقین کےعلاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
میڈیا نمائندگان اور وکلا معمول کے مطابق عدالت آسکیں گے۔ العزیزیہ ریفرنس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نواز شریف نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے