الجراح ملٹری ایئر بیس بحال، شام اور روس مشترکہ استعمال کرینگے

دمشق (ڈیلی اردو) روس اور شام نے الجراح ملٹری ایئر بیس کو مشترکہ استعمال کیلئے بحال کر دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے مطابق روس اور شام کے فوجی اہلکاروں نے تباہ حال الجراح ایئر فیلڈ کی تعمیر نو کی ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورسز اور شامی ایئر فورس کے طیارے ملکی سرحد کی حفاظت کریں گے۔

حلب کے قریب واقع یہ چھوٹی بیس 2017 میں داعش سے چھڑوا کر شام نے اپنے قبضے میں لی تھی۔

واضح رہے کہ شام میں روس کی فوج موجود ہے، 2015 سے روسی فوج فضائی اور زمینی آپریشنز کر رہی ہے۔

2019 میں امریکی فوج کے شام سے انخلا کے بعد روس نے یہاں اپنی موجودگی کو مزید نمایاں کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں