ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں مواصلات کے ضابطہ کار ادارے ’روسکومناڈزور‘ نے سی آئی اے اور ایف بی آئی کی سرپرستی میں چلنے والی ویب سائٹس بلاک کر دیں۔
روسی کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلیجنس ایجنسیز غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسکومناڈزور نے روس کی سماجی اور سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث دشمن ممالک کے سرکاری ذرائع کو محدود کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو امریکی ویب سائٹس نے روس کی مسلح افواج کے متعلق ناقص معلومات شائع کیں جس نے ان کے وقار کو نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ روس میں مسلح افواج کو بدنام کرنا جرم ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے جبکہ جانتے بوجھتے مسلح افواج کے متعلق جھوٹی معلومات کی ترویج پر 15 سال قید کی سزا ہے۔
روسکومناڈزور نے یوکرین جنگ کے بعد سے متعدد آزاد میڈیا آؤٹ لیٹس، غیر ملکی نیوز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا ہے۔
ٹاپ 10 وی پی این مانیٹرنگ فرم کے مطابق روسکومناڈزور 24 فروری 2022 سے اب تک 4 ہزار 300 ویب سائٹس بلاک کرچکا ہے۔