اسلام آباد (ڈیلی اردو) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ ہم نے بطور ریاست افغان طالبان کے اقتدار پر جشن منایا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محسن داوڑ نے کہا کہ ہلاکتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پوچھتا ہوں حکومتی دعوؤں کے باوجود دہشت گردی کا مسئلہ آخر کیوں حل نہیں ہوتا؟
اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ کا پشاور پولیس لائنز میں حملے اور پختونخوا میں جاری دہشتگردی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں خطاب
جب تک طالبان افغانستان پر قابض رہینگے تب تک پاکستان اور پورے خطے میں امن نہیں آسکتا
تفصیل:https://t.co/CR8PhYkz9R pic.twitter.com/OTRnYDv7Pi
— National Democratic Movement (@NDM_Official) February 1, 2023
انہوں نے کہا کہ کل ایوان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر یہاں آئیں گے، پوچھتا ہوں وہ کہاں ہیں؟
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ آج پشاور پریس کلب کے سامنے پولیس نے احتجاج کیا، آپ کی فورس احتجاج پر مجبور ہوجائے تو آپ معاملے کی سنگینی کا اندازہ لگالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان کے اقتدار پر بطور ریاست جشن منایا، اگر ہم نے سخت فیصلے نہ کیے تو اس جنگ تلے دب جائیں گے۔
محسن داوڑ نے یہ بھی کہا کہ اب سچائی کمیشن بنایا جائے، جو لوگ شامل ہیں ان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، اگر یہ اقدامات نہ کیے گئے تو ہم نہیں بچیں گے۔