خرطوم (ڈیلی اردو) جنوبی سوڈان میں پوپ فرانسسس کے دورے کے موقع پر مسلح چرواہوں نے 21 شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پوپ فرانسس آج تین روزہ دورے پر سوڈان پہنچ رہے ہیں، ان کے ہمراہ آرچ بشپ آف کینٹربری اور چرچ آف اسکاٹ لینڈ کے موڈیریٹر بھی ہوں گے۔
یہ مسیحی رہنما خانہ جنگی ختم ہونے کے بعد مسلح جھڑپوں کے خاتمے کیلئے مفاہمت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے سوڈان کا دورہ کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز مسلح چرواہوں نے مخالف گروپ کے مویشی کیمپ پر حملہ کرکے 21 افراد کو قتل کیا۔
اقوام متحدہ کے مشن برائے جنوبی سوڈان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس کے دورے کے موقع پر ہم قومی اور مقامی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔