روم (ڈیلی اردو) اطالوی کوسٹ گارڈز نے جزیرہ لیمپے ڈوسا کے ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی کو ریسکیو کیا، تاہم اس میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 مسافروں کو بچالیا گیا۔
1/2 #Libya 01.02.23 – Units of 444th Combat Brigade following an investigation freed 8 #migrants of Bangladeshi nationality held captive by kidnappers. According to testimony of victims they were subjected to torture and degrading treatment by the perpetrators who [cont] #Frontex pic.twitter.com/dLV3Xt46yN
— Migrant Rescue Watch (@rgowans) February 2, 2023
ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچ جانے والے مسافروں کو لیمپے ڈوسا کی مرکزی بندرگاہ منتقل کیا۔
اطالوی حکام نے لیمپے ڈوسا آنے والی تین دیگر کشتیوں کو بھی ریسکیو کیا جن میں یورپ آنے کے خواہش مند 156 تارکین وطن سوار تھے۔
شمالی افریقا کے تارکین وطن بڑی تعداد میں اٹلی کا رخ کر رہے ہیں، یہ زیادہ تر لیمپے ڈوسا جزیرے پر آتے ہیں جو یورپ میں داخلے کا ایک اہم اینٹری پوائنٹ ہے۔
اٹلی کی وزارت داخلہ کے مطابق 2022 میں ایک لاکھ 5 ہزار 120 تارکین وطن اٹلی میں داخل ہوئے۔
یہی تعداد 2021 میں 61 ہزار 477 اور 2020 میں 34 ہزار 154 تھی۔