لاہور (نیوز ڈیسک) سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، ان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر ائی گئی ہے۔
عبدالعلیم خان کے وکیل عدنان شجاع بٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ عبدالعلیم خان کو غیر قانونی اثاثے بنانے پر گرفتار کیا گیا ہے اور اب ان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل عدنان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عبدالعلیم خان نے اپنے بارے میں تمام ریکارڈ اور دستاویزات فراہم کر دیئے ہیں اس لیے انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عبدالعلیم خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔