برازاویلے (ڈیلی اردو/اے پی پی) کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی انتباہی فائرنگ سے 8 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
#BREAKING Eight civilians killed by peacekeepers in attack on UN convoy in DR Congo: governor pic.twitter.com/HFImskOJMp
— AFP News Agency (@AFP) February 8, 2023
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کیوو کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل کانسٹنٹ ندیما نے میڈیا کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا قافلہ صوبائی دارالحکومت گوما کے شمال میں ایک سپلائی مشن سے واپس آرہا تھا کہ کچھ حملہ آوروں نے قافلے میں شامل 4 ٹرکوں کو آگ لگا دی، اس دوران قافلے کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے انتباہی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 8 شہری ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔